ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عدم پیشی پر شہبازگِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/lahore-main-kai-roz-sy-zere-ilaj-shahbaz-gill-kisi/
عدالت نے شہبازگل کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلک جمع کرانے اور آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
عدالت نے سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔