Premium Content

بشریٰ بی بی کی قیادت میں قافلہ ریڈ زون کی جانب روانہ

Print Friendly, PDF & Email

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 پہنچ گیا ، قافلہ اس وقت ریڈ زون کی جانب رواں دواں ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احتجاج کیلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجود بشریٰ بی بی نے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں، عمران خان نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے مذاکراتی معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos