Premium Content

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔

ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کی 5، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ہوں گے۔

دو اپریل کو سینیٹ انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو ملک بھر میں سینیٹ کے انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

سینیٹ انتخابات کے لیے چار مختلف رنگوں میں بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ جنرل نشستوں کے لیے سفید، ٹیک نو کریٹ کی نشستوں کے لیے سبز، خواتین کے لیے گلابی اور اقلیتی نشستوں کے لیے پیلا کاغذ استعمال کیا جائے گا۔

مزید برآں ریٹرننگ افسران تک انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسران سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست پہلے ہی جاری کر چکے ہیں۔

انتخابات میں 29 جنرل نشستوں، خواتین کی آٹھ نشستیں، ٹیک نوکریٹس/ علمائے کرام کی نو نشستیں اور غیر مسلموں کے لیے دو نشستیں مقرر کی گئی ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos