سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی پاک ٹیک نمائش لیپ 2024 کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی 74 کمپنیوں اور 800 مندوبین نے نمائندگی کی۔
اس ہائی پروفائل فورم کا اہتمام پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے اشتراک سے کیا تھا۔
اس سال اس میگا عالمی ایونٹ میں ایک سو 83 ممالک کے ایک لاکھ 72 ہزار شرکاء نے شرکت کی۔
نمائش میں پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کا پویلین توجہ کا مرکز تھا جس کا دورہ دنیا بھر سے آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندوں نے کیا۔
پاکستانی سافٹ وئیر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں نے ریاض میں ٹیک ایکسپو کے دوران سعودی عرب اور دیگر ممالک کی سرکردہ فرموں کے ساتھ بھی کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔
اس موقع پر اپنے تاثرات میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا کہ سعودی پاک ٹیک ایکسپو میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی فرموں کی موجودگی آئی ٹی کے شعبے میں مشرق وسطیٰ کے ساتھ مضبوط تعلقات کے امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.