Premium Content

صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفا منظور کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفا منظور کر لیا۔

وہ سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج تھے اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز  کے بعد اکتوبر میں اگلے چیف جسٹس بننے والے تھے۔

وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ارکان میں سے ایک تھے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے جسٹس مظہر علی نقوی کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے اختلاف کیا اور اس معاملے پر غور و خوض کے لیے منعقدہ کونسل کے اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ انہوں نے سابق جج نقوی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

سابق جسٹس احسن نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 206 اے کے تحت عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کا جج اور لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بننا اعزاز کی بات ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos