Premium Content

سعودی عدالت عظمی کا 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی عرب کی عدالت عظمی نے مملکت کے تمام مسلمانوں سے 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 21 مارچ یعنی 29 شعبان کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/ramzan-se-qabal-utility-store-par-ghee-k-bhad-cheeni/

عدالت کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص براہ راست یا دوربین سے چاند دیکھے تو شہادت پوری ذمہ داری کے ساتھ ادارے تک پہنچائے۔

سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کی نظر تیز ہے یا وہ چاند دیکھنے کا تجربہ رکھتے ہیں تو مقامی رویت ہلال کمیٹی میں شمولیت اختیار کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos