Premium Content

سینیٹ الیکشن: پنجاب میں مسلم لیگ ن کے پانچ اور سنی اتحاد کونسل کے دو امیدوار بلامقابلہ منتخب

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ان سات امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ نواز سے پانچ اور سنی اتحاد کونسل کے دو امیدوار شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے پانچ امیدواروں میں پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ، طلال چوہدری اور مخلوط حکومت کے حمایت یافتہ محسن نقوی شامل ہیں۔

اسی طرح ایڈووکیٹ حامد خان اور راجہ ناصر عباس سنی اتحاد کونسل سے بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

ولید اقبال، شہزاد وسیم، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد یہ سات امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos