شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، اور فوج کا ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغوا سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی سرگرم تھے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.