Premium Content

‏صوبائی حلقہ نمبر پی پی 237 بہاولنگر

Print Friendly, PDF & Email

ریپبلک پالیسی کا صوبائی حلقہ کے بارے میں تجزیہ ضرور پڑھیں ۔

قومی اور صوبائی سیاست کو حلقہ جاتی سیاست کے بغیر پرکھا نہیں جا سکتا۔ سیاست کے طالب علموں کو پاکستانی حلقہ جاتی سیاست کا ادراک ہونا چاہئے۔

جولائی، 2022 کے ضمنی الیکشن میں پی پی 237 وہ حلقہ تھا جہاں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار فدا حسین کالوکا وٹو نے 66958 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی، جبکہ تحریک انصاف کے آفتاب شاہ صرف 31150 ووٹ حاصل کر سکے۔

یہاں پر جیت کا مارجن پینتیس ہزار سے زائد تھا۔ حلقے کی سیاست کو سمجھنے کے لئے حلقہ کی جغرافیائی حدود ذیل میں ہیں۔ یہ حلقہ ہیڈ سلیمانکی سے لے کر ماڑی چکوکا، گادھا سنگھ، اڈا فیڈر تک تحصیل منچن آباد کی اٹھارہ یونین کونسلز اور بارہ وارڈز پر مشتمل ہے۔

جس میں سٹی ایریا منچن آباد، میکلوڈ گنج، منڈی صادق گنج اور یو سی حاصل ساڑھو ذیادہ اہم ہیں۔ حلقہ میں وٹو برادری کی اکثریت ہے جبکہ جوئیہ برادری بھی اچھا ووٹ بنک رکھتی ہے۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

اس کے علاؤہ آرائیں اور ملک برادریاں بھی موجود ہیں۔ حلقہ میں شاہ گروپ، لالیکا گروپ ،گدھوکا گروپ اہم ہیں مگر کالوکا گروپ سب سے ذیادہ مضبوط ہے۔ 2018 کے جنرل الیکشن میں فدا حسین کالوکا وٹو نے 56411 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے طارق عثمان گدھوکا وٹو 47630 ووٹ لے سکے۔ بعد میں فدا حسین نے تحریک انصاف جوائن کی لیکن 2022 میں منحرف ہوگئے

بنیادی طور پر حلقہ وٹو لینڈ ہے اور وٹو امیدوار کے لیے جیتنا نسبتاً آسان ہے۔ فدا حسین کا ذاتی ووٹ بینک ہے اور کالوکا وٹو خاندان کے متحد اور ایم این اے ہونے کی وجہ سے وہ آذاد حیثیت میں بھی جیت سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کا ووٹ بینک بھی موجود ہے تاہم مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک کم ہے۔ برادریاں اور دھڑے سیاسی جماعتوں کی نسبت جیت کے لیے زیادہ اہم ہیں۔

مگر تحریک انصاف اپنا ووٹ بینک مسلسل بڑھا رہی ہے۔ سٹی وارڈز میں اسکا ووٹ بینک بڑھ رہا ہے۔ اگر تحریک انصاف شاہ گروپ، لالیکا گروپ اور گدھوکا گروپ کا مشترکہ امیدوار گدھوکا وٹو سامنے لاتی ہے تو اچھا مقابلہ ہو سکتا ہے ورنہ فدا حسین آزاد یا ن لیگ دونوں کی طرف سے جیت سکتے ہیں۔ ریپبلک پالیسی کے سروے میں ن لیگ کے میاں فدا حسین کالوکا وٹو ہی صوبائی نشست ایک بار پھر جیت رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos