Premium Content

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 2024 کا نیویارک میں آغاز ہو گیا

Print Friendly, PDF & Email

نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی گنتی شروع ہوتے ہی مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ روشن ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے  کرس گیل اور یو ایس اے کے بولر علی خان نے آنے والے ٹورنامنٹ کے لیے ٹرافی ٹور کا آغاز کرنے کے لیے نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو روشن کیا۔

مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن یکم جون 2024 سے شروع ہوگا اور امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے لیے ٹرافی ٹور کا باضابطہ آغاز نیویارک کی مشہور عمارت میں ہوا جب شاندار فلک بوس عمارت  گلابی رنگوں سے روشن ہوئی ۔

یہ ریاستہائے متحدہ میں ہونے والا پہلاآئی سی سی ایونٹ ہوگا اور یہ تین مقامات نیو یارک کاناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ڈیلاس میں تجدید شدہ گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم اور لاڈرہل میں بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم پر ہوگا ۔

نیویارک آٹھ میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ دیگر دو مقامات چار چار میچوں کی میزبانی کریں گے۔

ویسٹ انڈیز، جو ایونٹ کے شریک میزبان ہیں مین انٹی گوا اور باربوڈا، بارباڈوس، گیانا، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو جیسے مشہور مقامات پر میچز ہوں گے۔

ٹرافی 15 ممالک سے گزرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos