Premium Content

علی امین گنڈا پور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ ہوا ہے ، اسد قیصر

Print Friendly, PDF & Email

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کی اجازت دی۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے، آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کون سا راستہ ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسد قیصر نے کہا کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی ہیں، احکامات اور ہدایات صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی سے ملتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لیے ہم نے حکمتِ عملی تبدیل کر دی ہے ، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اور باقی اضلاع کے کارکن مختلف روٹس سے اسلام آباد جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos