چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن پر چوہدری شجاعت نے اپنا مؤقف جاری کردیا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ پولیس پرویز الہٰی کے گھر گئی تو انھیں بتایا گیا کہ وہ چوہدری شجاعت کے گھر پر ہیں جس کے بعد پولیس والے پرویز الہٰی کا گھر کو چھوڑ کر ان کے گھر کی طرف دوڑے، دروازہ توڑا ، شیشے توڑے ، ان کے دونوں بیٹے اس کارروائی میں زخمی ہوئے ، چوہدری سالک کے ہاتھ پر ٹانکے لگے۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
چوہدری شجاعت کے مطابق جب پولیس سے پوچھا گیا کہ کس کیس میں یہ کیا جا رہا ہے تو جواب ملا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیری ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے الزامات ہیں۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ ان کا یا ان کے دونوں بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی کیلئے جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں، بکتر بند گاڑی سے مین گیٹ توڑنے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، اس کارروائی کے پیچھے جو بھی ہے حکام بالا اسے کیفرِ کردار تک پہنچائیں، کسی اور موقع پر تفصیل سے بات کریں گے۔