چلاس میں بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق، 21 زخمی

[post-views]
[post-views]

چلاس: آج صبح گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چلاس کے علاقے یشوخالداس میں شاہراہ قراقرم پر حادثہ پیش آیا۔ بس راولپنڈی سے ہنزہ جا رہی تھی۔ ڈرائیور نے تیز موڑ لینے کی کوشش کی تو وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جا گری جس سے 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کیا۔ امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ترجمان گلگت بلتستان نے بتایا کہ حادثے کے بعد چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بس صبح 5 بجے کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos