اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کا 14 مئی تک اسمبلی توڑنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ گن پوائنٹ پر بات چیت نہیں ہوگی، اگر عمران خان ایسا کرے گا تو اس کا جواب ایسے ہی آئے گا جیسا میں اور میرے ساتھی دے رہے ہیں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
انہوں نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم 14مئی تک اسمبلی توڑنے کا مطالبہ مان لیں، نہ ہم مانیں گے اور نہ ہی پی ڈی ایم کی کوئی جماعت مانے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قانون بننے سے پہلے عدالت عملدرآمد روک دیتی ہے اور پھر ہمیں کہتی ہے کہ ہم عدالت میں مداخلت کررہے ہیں، جب تک سہولتکاری کے ذریعے سیاست میں مداخلت ختم نہیں ہوگی، معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔