کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا، غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق 11 میں سے 7 یوسیز میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر جیالوں کا جشن جبکہ جماعت اسلامی نے نتیجہ بدلنے کا الزام عائد کردیا۔
اورنگی ٹاؤن یوسی 2 میں پیپلز پارٹی کے لوگ کھلے عام فائرنگ کررہے ہیں، کورنگی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکال دیاہے، نیوکراچی میں ڈالے گئے ووٹوں سے پانچ گناووٹ ڈبوں سے برآمد ہورہے۔
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) May 7, 2023
یہ الیکشن ہے یا کھلا قبضہ؟
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نارتھ کراچی یوسی 13 میں پولنگ سے قبل ہی آفیسرز کی تبدیلی کی گئی۔ نیوکراچی میں 150 ووٹ کاسٹ ہوئے اور پیپلزپارٹی نے 400 ووٹ کیسے لیے، پریذائیڈنگ آفیسر نے نیو کراچی کے نتائج روک دیے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے جعلی نتائج کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن دھاندلی کا نوٹس لیں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
بلدیاتی ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 11 میں سے 7 یوسیز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ 4 یوسیز پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی۔
حیدرآباد میں 4 یوسیز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آ گئے، پیپلز پارٹی نے 2 اور پی ٹی آئی نے ایک یو سی جیت لی، ایک پر آزاد امیدوار کامیاب جبکہ جھگڑے کے باعث ایک یوسی پر پولنگ معطل کردی گئی تھی۔