مریم نواز کا دورہ لندن کا پلان تبدیل ہوگیا، مریم نواز آج کی بجائے کل پاکستان سے براہ راست جنیوا جائیں گی۔
نوازشریف بھی لندن سے جنیوا پہنچیں گے۔ چار دن جنیوا میں قیام کے بعد دونوں لندن واپس آئیں گے۔
گزشتہ روز نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کی، اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے مریم نواز کے لندن آنے سے متعلق سوال کیا گیا۔
صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن آرہی ہیں؟ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ انشاء اللہ۔