میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد حملے کے بعد نامزد کیا: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے کہا کہ پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ وزیر داخلہ کہتا ہےکہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا، ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں، جن کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

انہوں نےکہا کہ بعینہ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کی جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی وہ کرچکے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یہ خوف اندر سے کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کرپھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا اور ان کا محاسبہ کروں گا چنانچہ میرے قتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئےجاتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos