ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا مگر لاہور قلندرز کے بولرز نے ملتان کے بیٹرز کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور سلطانز کو پہلا نقصان 53 رنز پر ہوا جب پی ایس ایل کے تیز ترین سنچری میکر عثمان 28 گیندوں پر 29 رنز بنا کر حارث کی گیند پر بولڈ ہوئے۔رائیلی روسو بھی 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ راشد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے، انہوں نے پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنے 500 رنز مکمل کیے۔کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم ڈیوڈ 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں https://republicpolicy.com/multan-sultan-ki-peshawar-ko-shakist/
لاہور کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ زمان خان اور راشد خان کے حصے میں آئی، کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اوورز میں 47 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔