Premium Content

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا۔

وزارت خزانہ نے یکم دسمبر سے 15 دسمبر کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ نئی قیمت 164روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 151 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos