پاکستان تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پشاور سے آنے والا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوگیا ہے ،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی ہمراہ ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر ارباب عاصم نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس قافلے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور ان کو عبور کرتے وقت لگ رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کہ قافلے میں شامل قائدین نے بتایا ہے کہ ہو سکتا ہے آج رات موٹر وے پر ہی گزارنی پڑے اور صبح اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مجموعی طور پر اب تک پی ٹی آئی کے 380 کارکنوں کو مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا ہے، کھنہ پل کے مقام پر مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔