سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں فاورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کر دیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو پتہ ہونا چاہیے یہ سب پلان کا حصہ تھا۔ اور اگر اپوزیشن تھی تو اس ترمیم کے خلاف ووٹ دے دیتے۔
انہوں نے کہا کہ سمجھ جائیں پی ٹی آئی کے بھگوڑے پھر بھاگ گئے ہیں اور پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ جسے زیرک سیاستدان لیڈ کریں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کہا تھا ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بھی بنے گی۔ اور سمجھنا چاہیے 9 مئی کی جماعت سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔