Premium Content

پی ٹی آئی والے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے وطن فروشی کر رہے ہیں، خواجہ آصف

Print Friendly, PDF & Email

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے وطن فروشی کررہے ہیں۔

سینئر ن لیگی رہنما نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔

مزید برآں گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے۔ بشریٰ بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پہ حملہ آور ہوئے، پھر کپڑے، گاڑیاں، جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos