لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کے ٹرائل کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی، صنم جا وید نے عدالت میں پیش ہو کر وارنٹ منسوخی کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزمہ کو ہر تاریخ پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ صنم جاوید کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔