وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح سے ناکام ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلیوایریا کا دورہ کیا۔ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔
محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے کلیئر کرانے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز، پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کی سڑکوں کی فوری صفائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو صفائی کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح سے ناکام ہوئی۔