حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 139 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

اس نشست پر مسلم لیگ ن کے رانا طاہر اقبال اور پی ٹی آئی کے اعجاز حسین بھٹی سمیت 8 امیدواروں میں مقابلہ ہے جبکہ سابق لیگی ایم این اے میاں رؤف احمد آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے رکن رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پی پی 139 میں ووٹنگ کے لیے 124 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

اس حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 93 ہزار 285 ہے۔

یہاں مرد ووٹرز 1 لاکھ 5 ہزار 421  جبکہ خواتین ووٹرز 87 ہزار 864 ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos