یو اے ای کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی میں تیزی آ رہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے، متحدہ عرب امارات کے کاروباری اداروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عرب امارات تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں عالمی مرکز کے طور پر ابھرا، دونوں ممالک کے مابین قابل اعتماد اسٹریٹ جک شراکت داری ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے اہم اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، امارات میں مقیم 18 لاکھ پاکستانیوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امارات کے ساتھ آئی ٹی، توانائی، زراعت اور سیاحت سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا یقین ہے کہ مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں سے دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos