یوکرین کے صدر زیلن سکی نے روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت کر دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں زیلن سکی نے کہا ہے کہ اُمید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے پر روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور نئی امریکی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ جنگ ختم ہو جائے۔
یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی جیت کے بعد ٹیلی فونک گفتگو میں روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبات کیے لیکن یہ ضرور کہا کہ انہیں ٹرمپ کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں سننے کو ملی جو یوکرین کے مؤقف کے خلاف ہو۔
دوسری جانب جرمن چانسلر اولاف شولز کا روس کے صدر پیوٹن سے 2 برس بعد فون پر رابطہ ہوا ہے۔
روس کے صدر نے کہا تھا کہ انہوں نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، یوکرین رکاوٹ بنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسکو اب بھی بات چیت بحال کرنے کے لیے تیار ہے، مگر معاہدے کے لیے تنازع کی جڑ ختم کی جائے