بغاوت پر اکسانےکے مقدمے میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے عمران خان زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے۔
عمران خان پر عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں بغاوت پر اکسانےکا کیس ہے، ان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت 26 اپریل کو ختم ہوچکی ہے۔
https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے آج ہی درخواست ضمانت پر سماعت کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ شدید سکیورٹی تھریٹس ہیں، جس کی وجہ سے دوبارہ قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے،عدالت ٹرائل کورٹ کے بجائے خود عبوری ضمانت منظور کرے۔
عمران خان کی پیشی پر کیپٹل پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے، جی ٹین پروجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورژن ہوگی، شہریوں کو متبادل راستوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔