امریکا میں برفانی طوفان اور سیلاب سے تباہی، تیز ہواؤں اور شدید سردی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
گورنر کینٹ کی نے سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ویسٹ ورجینیا اور جارجیا میں بھی ایک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔
برفانی طوفان کے باعث مغربی ورجینیا، پنسلوانیا اور میری لینڈ میں ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں ، حکام نے متعدد ریاستوں میں ہنگامی صورتِحال نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔