انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت میں سیلاب کے باعث 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پرمجبورہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے گھراورگلیاں پانی میں ڈوب گئیں، رہائشیوں کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔
سیلاب کے باعث انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایمرجنسی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں جس میں متاثرین سیلاب اپنی رہائش رکھیں گے۔