جعفر ایکسپریس حملہ: آپریشن مکمل، 33 دہشت گرد ہلاک، 21 مسافر، 4 جوان شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل ہو گیا۔ 33 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جب کہ آپریشن سے پہلے 21 مسافر شہید ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ایف سی کے چار جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، خواتین اور بچوں سمیت تمام یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں نے مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گرد دوران آپریشن افغانستان میں رابطے میں تھے، دہشت گرد مسافروں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقہ دشوار گزار ہے اور آبادی سے دور ہے، بیرونی آقاؤں کی ایما اور سہولت کاری کے ذریعے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں نے یرغمالیوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا، دہشت گردوں کا دین اسلام اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بازیابی کا آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیا، بازیابی کے آپریشن میں پاک فوج، ایئر فورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں نے حصہ لیا، دہشت گردوں نے تین ٹولیوں میں مسافروں کو بٹھایا ہوا تھا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہم نے بغیر نقصان کے یرغمالیوں کو فائنل آپریشن میں بازیاب کرایا، فائنل کلیئرنس آپریشن میں کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بڑی احتیاط اور پروفیشنل طریقے سے آپریشن کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos