خیبرپختونخوا :سکیورٹی فورسز کی پانچ مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے  پانچ مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 فروری کی شب خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بنیاد پر پانچ مختلف کارروائیاں کیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کولاچی میں کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں شاہ گل نامی دہشت گرد سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور تاپی میں دو کارروائیوں کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے اس کے علاوہ لکی مروت میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos