خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آپریشن کے دوران 2 جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔ جس میں 7 خوارج ہلاک ہوئے۔ جبکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے مڈی میں جھڑپ کے دوران 2 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

مارے جانے والے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos