سکیورٹی وجوہات کے باعث جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

سکیورٹی وجوہات کے باعث جنوبی وزیرستان میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک جبکہ تنائی، سرویکی، جنڈولہ روڈ بند رہے گی۔ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ احمد وام سے کوٹکی تک کی روڈ بھی بند رہے گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈی سی کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ،جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہے، وانا سے انگور اڈہ اور وانا سے ٹانک جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos