سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں آپریشن،6خارجی ہلاک کردیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد، ہلاک خارجی سکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ہلاک خارجی معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن ہو رہاہے، سکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں6 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کی پذیرائی اورسکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری ر کھیں گے، قوم دہشت گردوں کے مذموم عزائم کوناکام بنانےکیلئےسکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔