شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے دوران 16 خارجی ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہتا آ رہا ہے۔ اور توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔