سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں آپریشن کر کے 10 خارجی ہلاک کردئیے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 10 خارجی مارے گئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی باغ، ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے کاروائی کے دوران 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔