پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلیے 31 مارچ 2025 تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ یکم اپریل سے ان کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام یکم نومبر 2023 سے نافذ ہے۔ حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو رضاکارانہ واپسی کےلیے اکتیس مارچ کی ڈیڈلائن دی ہے۔
وزرات داخلہ کا کہنا ہے واپس جانے والوں کیلیے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ جو بھی پاکستان میں رہنا چاہتا ہے، اسے قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے