لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی لاشیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاشیں وصول کیں ، اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو سانحے نے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈالا، حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ہم نے ضروری انتظامات کیے ہیں، باقی لاشیں بھی جلد وطن واپس لائی جائیں گی۔ زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کی کشتی کو سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔