مری ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے مطابق اسلام آباد سے مری آمد ورفت کیلئے شہری دوسرے روٹ کا استعمال کریں۔
ڈپٹی کمشنرمری آغا ظہیرعباس کی ہدایت پر بارش اوربرفباری کی وجہ ضلعی انتظامیہ الرٹ جاری کردیا گیا اور مال روڈ ، کشمیر پوائنٹ،سنی بینک، جھیکا گلی دیگرشاہراہوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ جاری ہے۔
ڈی سی نے کہا ہے کہ انتظامیہ الرٹ ہے، شاہراہوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے، سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئےسہولت مراکز فعال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم سےسی سی ٹی وی کیمروں سے صورتحال کومانیٹرکیاجارہا ہے، سیاح مری آنے سے قبل موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔