نوشکی: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے نوشکی دالبندین شاہراہ این 40  پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

زوردار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ، پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos