وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف ترک صدر طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم اورترک صدرسے پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دو طرفہ علاقائی اورعالمی امور پربات چیت ہو گی اور بعد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوگا۔
خیال رہے کہ فروری میں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا اور صدرایردوان اور وزیراعظم کے درمیان تعاون کے 24 معاہدوں اورمفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے تھے