ٹرمپ اور یوکرینی صدر کی اگلے ہفتے پھر ملاقات متوقہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلن سکی کے درمیان اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یوکرینی صدر زیلن سکی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر ہونے والا تبادلہ خیال تلخ ملاقات کی وجہ بنا، یوکرین روس کیخلاف بڑی عسکری قوتوں سے گہرے تعلقات چاہتا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلن سکی پچھلے ہفتے ہونے والی ملاقات کے نتیجے کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ان کی سرزنش کی گئی  اور وائٹ ہاؤس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرینی اور امریکی حکام نے ایک اورملاقات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلن سکی نے کہا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں تاکہ مستقل امن لایا جا سکے، ٹرمپ کے ساتھ معاملات درست کرنا چاہتا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos