پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج خواتین کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔
خواتین کےعالمی دن پرلاہورکی اہم عمارتوں پر پنک لائٹس روشن، پنجاب اسمبلی، واپڈا ہاؤس، الفلاح بلڈنگ پر پنک لائٹس لگا دی گئیں ہیں۔
خواتین کےعالمی دن کے حوالہ سے آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس صنفی مساوات کی سب سے بڑی داعی ہے،شہدا اورغازیوں کی بہادرماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کا نے کہا کہ آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور، باہمت اور بااختیار ہے، پنجاب پولیس کے تمام شعبوں میں خواتین بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
خواتین افسران کا لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، کمیونٹی پولیس نگ میں شاندار کردار ہے، پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔