پاک افغان بارڈر: سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 5 خوارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے5خوارجی ہلاک کردئیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی18اور19جنوری کی درمیانی شب ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں کی گئی،سکیورٹی فورسز ہرقسم کی دراندازی روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پاکستان افغان حکومت کو مسلسل کہتا رہا کہ اپنے سرحدی نظام کو مؤثر بنائے،امید ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

وزیراعظم نے ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی،انہوں نے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ژوب میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر اظہار اطمینان کیا ، اپنے ایک بیان میں سرفراز کا کہنا تھا کہ خوارج کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے خوارج کوہلاک کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے،سکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، افواج ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں،حکومت اورعوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos