آئی سی سی چیمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔
14 رکنی دستے میں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اسٹیو سمتھ اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے، جو کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ، جبکہ کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دوسرا دستہ بعد میں پہنچے گا۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی چیمپئن ٹرافی کھیلنے کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ آسٹریلیا چیمپئن ٹرافی میں اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔
چیمپئن ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہو رہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔