چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف جنگ میں امریکہ کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
چین کے امریکہ کے بجائے یو اے ای سے ایل این جی خریدنے کے2 معاہدے ہو گئے ہیں، چین نے یو ای اے کے کمپنی کے ساتھ 5سال تک ایل این جی کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔
چین 2026 سے شروع ہونے والے معاہدے میں سالانہ 5 لاکھ ٹن ایل این جی خریدے گا، ایک اور چینی کمپنی نے ابو ظہبی سے ایل این جی خریدنے کا 15 برس کا معاہدہ کر لیا،کمپنی 2028 میں ابوظہبی سے سالانہ 10 لاکھ ٹن ایل این جی خریدے گی۔
اخبارفنانشل ٹائمزکے مطابق چینی کمپنیوں کاامریکا میں نجی کمپنیوں میں نئی سرمایہ کاری بندکرنے کا فیصلہ کرلیا ہےاورچینی کمپنیاں اب امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے وعدے یا فنڈزفراہم نہیں کریں گی۔