چین کا امریکہ کی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

چین نے امریکی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چین امریکی چکن، گندم، سویا بین، کپاس، مکئی اور گائے کے گوشت پر اضافی ٹیرف وصول کرے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر محصولات کا فیصلہ 10 مارچ سے نافذ ہو گا۔

چین نے محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد 15 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے محصولات عائد کرنے کا اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos