ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 کارروائیوں کے دوران 7 خوارج ہلاک کردئیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4خارجی ہلاک ہوئے جبکہ مدی میں کارروائی کے دوران 3خارجی مارے گئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خارجی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں7خارجیوں کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے،حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos