سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کردئیے۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے تھے ،پچھلے ماہ یعنی فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔